ہارٹیکلچر اتھارٹی کے پارک میں تاریخی درخت پر پھولوں کی بہار

 ہارٹیکلچر اتھارٹی کے پارک  میں تاریخی درخت پر پھولوں کی بہار

لاہور(اے پی پی)پنجاب ہارٹیکلچر اتھارٹی کے زیر انتظام نیشنل بینک پارک لاہور میں بودھی کے درخت پر لگے گلابی پھولوں کی بہار نے باغ کو نئی رعنائی بخش دی۔

ڈی جی پنجاب ہارٹیکلچر اتھارٹی احمد عثمان جاوید کے مطابق یہ درخت مذہبی شناخت بھی رکھتا ہے ۔ بدھ مت کے پیروکار اس درخت کو جسے مقامی طور پر بدھا ٹری کہا جاتا ہے ، مقدس مانتے ہیں۔ روایت کے مطابق سدھارتھ گوتم نے بودھ گایا کے مقام پر اسی درخت کے نیچے مراقبہ کیا اور گیان پا کر بدھ یعنی بیدار شخص کہلائے۔ بدھ مت کے پیروکار مذہبی آثار، بشمول گوتم بدھ کے جسمانی باقیات کی تعظیم کرتے ہیں اور یہی احترام بودھی کے درخت کو بھی دیتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...