دوموٹر سائیکل چور 200 سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مددسے گرفتار
ملزم خاتون کی مددسے لوئر مال ،انارکلی سے موٹر سائیکلیں چراتارہا،دو موٹر سائیکل برآمد شفیق آباد پولیس نے 3رکنی گینگ قابوکرکے دو موٹر سائیکل،نقدی برآمد کرلی
لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور میں موٹر سائیکل چوری کرنیوالے مرداورخاتون کو پکڑنے کیلئے پولیس کو 200 سے زائد سی سی ٹی وی فوٹیجز چیک کرنی پڑیں اور آخرکار سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے انہیں پکڑ لیا۔ پولیس آپریٹنگ ونگ نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ لوئر مال پولیس نے کارروائی کے دوران موٹر سائیکل چوری کرنیوالے ملزم کو ساتھی خاتون سمیت گرفتار کر لیا ۔پولیس نے ملزموں کی دھندلی تصاویر تو جاری کی ہیں تاہم ناموں کی شناخت جاری نہیں کی، ملزم موٹر سائیکل چوری کے وقت چہرے پر ماسک استعمال کرتا تھا اور واردات کے بعد خاتون کوموٹر سائیکل پر ساتھ بٹھاتا رہاتاکہ کسی کو شک نہ ہو اور باآسانی فرار ہو سکے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزموں نے لوئر مال اور نیو انارکلی سمیت شہر کے دیگرعلاقوں میں ملکر موٹر سائیکلیں چوری کیں، ایک فوٹیج میں ملزم کو پٹرول ڈلوانے کے بعد خاتون کے ہمراہ جاتے دیکھا گیا، گرفتاری کے بعدملزموں سے دو مسروقہ موٹر سائیکلیں برآمد کرلی گئیں جبکہ ان کیخلا مزید تفتیش بھی کی جا رہی ہے ۔ دریں اثناشفیق آباد پولیس نے کارروائی میں 3 رکنی متحرک موٹر سائیکل چور گینگ گرفتارکرلیا۔ وارداتوں میں ملوث ملزم حسن،ایاز اور عادل سے دو موٹر سائیکل، ناجائز اسلحہ اور نقد رقم برآمد کر کے مقدمات درج کر کے انہیں مزید تفتیش کیلئے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments