انتظامیہ کے دعوؤں کے برعکس سبزیاں ، پھل مہنگے فروخت

انتظامیہ کے دعوؤں کے برعکس سبزیاں ، پھل مہنگے فروخت

گرانفروشی عروج پر، دکاندار وں کے من مانے ریٹ ،عوام کا استحصال جاری

لاہور(این این آئی)انتظامیہ کے دعوؤں کے برعکس گرانفروشی اپنے عروج پرہے ، دکاندار سبزیاں اور پھل زائد قیمت پر فروخت کررہے ہیں، انتظامیہ کی رٹ نہ ہونے سے گلی محلوں اور بازاروں میں عوام کا استحصال جاری ہے ۔سرکاری نرخنامے میں آلو کی قیمت جاری نہیں کی گئی مختلف مقامات پر آلو 30سے 50روپے کلو فروخت ہوا ،ادرک تھائی لینڈ370کی بجائے 520سے 540،ادرک چائنہ335کی بجائے 400،اروی100کی بجائے 160، بینگن70کی بجائے 120،بند گوبھی150کی بجائے 180سے 200،بھنڈی160کی بجائے 220سے 240،پیاز190کی بجائے 230سے 240،پالک فارمی50،پھول گوبھی150کی بجائے 200،پھلیاں موٹی100کی بجائے 150سے ،پھلیاں باریک160کی بجائے 200،ٹماٹر درجہ اول140کی بجائے 180،ٹماٹر درجہ دوم110کی بجائے 140،ٹینڈے دیسی190کی بجائے 250،سبز مرچ120کی بجائے 150،شملہ مرچ240کی بجائے 300،شلجم160کی بجائے 180سے 200،کریلا180کی بجائے 250سے ،کھیرا فارمی80کی بجائے 100، کھیرا دیسی 180سے 200، کدو160کی بجائے 180،گھیا توری120کی بجائے 140،گاجر دیسی120کی بجائے 150،لہسن دیسی220کی بجائے 300،لہسن ہرنائی345کی بجائے 400،مٹر380کی بجائے 450 اورمولی60روپے کلو فروخت کی گئی ۔ آم چونسہ لیٹ355کی بجائے 400،انگور کالا480کی بجائے 560،انگور سفید موٹا300کی بجائے 400، انگور سندر خانی620کی بجائے 800، امرود 240،انار قندھاری420کی بجائے 500،انار دیسی نیا370کی بجائے 400،انار دانے دار595کی بجائے 750سے 800، پپیتا280،جاپانی پھل250کی بجائے 300،خربوزہ205کی بجائے 300،سیب سفید نیا170کی بجائے 200،سیب کالا کولو میدانی210کی بجائے 250،سیب گاچہ سپیشل390کی بجائے 450،سیب کالا کولو پہاڑی سپیشل405کی بجائے 500،کھجور عراق340کی بجائے 400،کھجور ایرانی435کی بجائے 480،کھجور اصیل310کی بجائے 340روپے کلو،کیلا درجن درجہ اول175کی بجائے 250، کیلا درجن درجہ دوم130کی بجائے 150اورمیٹھا 200 روپے درجن فروخت کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...