پاکستان، مصر اور ترکیہ کی سعودیہ کیخلاف حوثی ملیشیا کے حملوں کی شدید مذمت
اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان، سعودی عرب، مصر اور ترکیہ نے سعودی عرب کے خلاف حوثی ملیشیا کے حملوں کی شدید مذمت کی۔
ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو نشانہ بنانے کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی، ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق آر فور گروپ کا مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔
اعلامیہ میں کہا گیا کہ حوثی ملیشیا کے حملے بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہیں، حملے مملکت سعودی عرب کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔
جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق حملے سلامتی، استحکام اور شہریوں کے تحفظ کیلئے براہ راست خطرہ ہیں، خطرناک اشتعال انگیزی کو کسی بھی بہانے سے جائز قرار نہیں دیا جا سکتا۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ گروپ مملکت سعودی عرب کے ساتھ اپنی یکجہتی اور حمایت کا اعادہ کرتا ہے، سعودی عرب کے اپنے دفاع کیلئے تمام جائز اقدامات کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔
گروپ کے مطابق سعودی اقدامات اقوام متحدہ کے منشور اور بین الاقوامی قانون کے مطابق ہیں، گروپ مطالبہ کرتا ہے کہ حملوں کو فوری اور غیر مشروط طور پر روکا جائے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments