رائیونڈ اجتماع :3ہزار پولیس افسرو اہلکار سکیورٹی پر مامور
لاہور(کرائم رپورٹر)رائیونڈ تبلیغی اجتماع کے پہلے مرحلے کے موقع پر سکیورٹی کیلئے 3 ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار تعینات جبکہ ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کیلئے ایک ہزار سے زائد ٹریفک پولیس اہلکار بھی ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں۔
شرکاء کی سہولت کیلئے 14 مقامات پر پولیس کیمپ قائم کیے گئے ہیں جبکہ پنڈال میں داخلے کیلئے 3 داخلی راستے اور 27 ناکے لگائے گئے ہیں۔ تبلیغی اجتماع کا پہلا مرحلہ8 نومبر تک جاری رہے گا۔ اجتماع اور اطراف کی سکیورٹی کیمروں کی مدد سے مسلسل مانیٹرنگ بھی کی جا رہی ہے ۔سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے کہا ہے کہ رائیونڈ تبلیغی اجتماع کیلئے فول پروف سکیورٹی انتظامات یقینی بنائے گئے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments