این سی اے :قائداعظمؒ کی جدوجہد پرفن پاروں کی نمائش

این سی اے :قائداعظمؒ کی جدوجہد پرفن پاروں کی نمائش

طلبہ نے اپنے فن کے ذریعے قائد کی زندگی، قیامِ پاکستان کی جدوجہد کو اجاگر کیا

لاہور(خبر نگار)بانیٔ پاکستان کے 150ویں یومِ پیدائش کی مناسبت سے قائداعظم محمد علی جناحؒ کی شخصیت، جدوجہد اور افکار کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کیلئے نیشنل کالج آف آرٹس لاہور میں طلبہ کے فن پاروں کی خصوصی نمائش کا انعقاد کیا گیا۔ دی فاؤنڈرکے عنوان سے نمائش میں طلبہ نے اپنے تخلیقی فن کے ذریعے قائداعظمؒ کی زندگی،سیاسی جدوجہد اور قیامِ پاکستان کی جدوجہد کو اجاگر کیا۔ ٹولنٹن بلاک میں نمائش کا افتتاح وائس چانسلر این سی اے پروفیسر ڈاکٹر مرتضیٰ جعفری نے کیا۔ نمائش کا مقصد طلبہ کی تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے ساتھ نئی نسل کو قائداعظم کی شخصیت اور افکار سے روشناس کرانا بھی تھا۔ نمائش میں آنے والے طلبہ اور شائقین کا کہنا ہے کہ قائداعظمؒ کی شخصیت اور جدوجہد کو فن پاروں کے ذریعے دیکھنا منفرد تجربہ ہے ۔ طلبہ نے اپنی تخلیقات میں تاریخ کے اہم واقعات کو خوبصورتی سے پیش کیا ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...