ڈیجیٹل نظام سے مقدمات تیاری، لاافسروںمیں ٹیب تقسیم
لا افسر جدید ٹیکنالوجی سے سرکاری مقدمات کی مؤثر پیروی یقینی بنائیںـ:رانا اقبال
لاہور(کورٹ رپورٹر )وزیر قانون پنجاب رانا اقبال کا کہنا ہے کہ ہم آج سے لا افسروں ٹیب تقسیم کرکے ڈیجٹلائزشن کا آغاز کر رہے ہیں، کاغذات سے ریکارڈ ادھر ادھر ہو جاتا ہے ۔ وزیر قانون لا افسروں میں ٹیب تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ شروع میں 120 لا افسروں کو ٹیب دے رہے ہیں ۔سرکاری نظام کو جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کیا جا رہا ہے ۔ رانا اقبال خان کا کہنا تھا کہ لیٹگیشن مینجمنٹ سسٹم (LMS)سرکاری قانونی امور کی ڈیجیٹلائزیشن میں اہم سنگِ میل ہے ۔ڈیجیٹل نظام سے سرکاری مقدمات کی تیاری، نگرانی اور بروقت پیروی میں بہتری آئے گی۔ ڈیجیٹلائزیشن سے فائلوں کی نقل و حرکت اور غیر ضروری تاخیر میں کمی آئے گی۔ لا افسر جدید ٹیکنالوجی سے بھرپور استفادہ کرتے ہوئے سرکاری مقدمات کی مؤثر پیروی یقینی بنائیں۔ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کا کہنا تھا کہ ای فورس پر جانے کیلئے لا آفیسرز کی ٹریننگ کا سلسلہ جاری ہے ۔ دو ماہ میں مکمل طور پر پیپر لیس ہو جائینگے ۔جدید ٹیکنالوجی سے عدالتی و قانونی امور میں شفافیت اور مؤثر نگرانی کو فروغ ملے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments