دسمبر میں یوتھ گیمز کیلئے 4ارب روپے کے فنڈز طلب
لاہور(خبر نگار)پنجاب میں دسمبر سے شروع ہونیوالی یوتھ گیمز کیلئے 4 ارب روپے کے فنڈز طلب کر لیے گئے ۔
سپورٹس بورڈ پنجاب نے ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سے تعلیمی بورڈز کی بچت سے فنڈز فراہم کرنے کی درخواست کر دی۔ یوتھ گیمز میں ایک کروڑ کھلاڑیوں کی شرکت کا اعلان کیا گیا ہے ۔سپورٹس بورڈ نے محکمہ ہائر ایجوکیشن کو تجویز دی ہے کہ یوتھ گیمز کے اخراجات پورے کرنے کیلئے تعلیمی بورڈز کی بچت سے 4ارب فراہم کیے جائیں۔ دوسری جانب تعلیمی بورڈز کے ملازمین نے بورڈز کی بچت کھیلوں کے مقابلوں پر خرچ کرنے کی تجویز پر تحفظات کا اظہار کیا ہے ۔ ملازمین کا مؤقف ہے کہ تعلیمی بورڈز پہلے ہی اپنے سالانہ سپورٹس مقابلوں کا انعقاد کر رہے ہیں، ایسے میں انکے محفوظ فنڈز یوتھ گیمز کیلئے استعمال کرنے کی تجویز پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments