یو ایچ ایس :پوسٹ گریجوایٹ پروگرامز کے داخلوں کا اعلان

 یو ایچ ایس :پوسٹ گریجوایٹ پروگرامز کے داخلوں کا اعلان

الائیڈ ہیلتھ سائنسز اور فارمیسی گریجوایٹس کیلئے بھی اعلیٰ تعلیم کے دروازے کھل گئے داخلہ ٹیسٹ 29نومبر کو ہونگے ، میرٹ لسٹ 21دسمبرکو جاری،کلاسز4جنوری سے شروع

لاہور (ہیلتھ رپورٹر ) (یو ایچ ایس)نے خزاں 2026کیلئے پی ایچ ڈی، ایم فل اور ماسٹرز ڈگری پروگرامز میں داخلوں کا اعلان کر دیا۔ داخلہ پالیسی میں کی گئی نئی ترامیم کے تحت اب ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس گریجوایٹس کے ساتھ الائیڈ ہیلتھ سائنسز، فارمیسی اور دیگر متعلقہ شعبوں کے اہل گریجوایٹس کیلئے بھی پوسٹ گریجوایٹ تعلیم اور تحقیق کے نئے مواقع پیدا کر دئیے گئے ۔نئے داخلہ قواعد و ضوابط کے تحت متعلقہ تعلیمی قابلیت رکھنے والے امیدوار مخصوص بنیادی طبی علوم کے شعبوں میں ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگرامز میں داخلے کیلئے درخواست دے سکیں گے ۔12 شعبوں میں پی ایچ ڈی، 16میں ایم فل جبکہ3ماسٹرز ڈگری پروگرامز میں داخلے دئیے جائینگے ۔ پروگرامز کا دورانیہ دو سال جبکہ پی ایچ ڈی کا دورانیہ 3 سال ہوگا۔آن لائن درخواستوں کی وصولی 9 نومبر کو صبح 9 بجے شروع ہوگی، درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 23 نومبر شام 5 بجے مقرر کی گئی ہے ۔ امیدوار 25 نومبر سے یونیورسٹی کی ویب سائٹ سے اپنی رول نمبر سلپس ڈاؤن لوڈ کر سکیں گے ۔تمام پوسٹ گریجوایٹ پروگرامز کے داخلہ ٹیسٹ 29 نومبر کو ہونگے ۔ پروگرام وار پہلی میرٹ لسٹ 21 دسمبر دوسری میرٹ لسٹ اگر جاری کی گئی تو 28 دسمبر کو جاری ہوگی۔ تمام پروگرامز کی کلاسز کا آغاز 4 جنوری 2027سے ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...