صدر یو ایم ٹی ابراہیم مراد کی چیئرمین نیب سے ملاقات
بدعنوانی کے منفی اثرات سے آگاہی کیلئے تعلیمی اداروں اور نیب میں تعاون پر اتفاق
لاہور(خبر نگار )یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ایم ٹی) کے صدر ابراہیم حسن مراد نے چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل (ر)نذیر احمدبٹ سے ملاقات کی۔ یو ایم ٹی اور نیب تعلیمی و آگاہی سرگرمیوں کے فروغ اور بدعنوانی کیخلاف باہمی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ابراہیم حسن مراد نے قومی خزانے میں 6.2 کھرب روپے واپس جمع کروانے پر نیبکے درمیان کی کارکردگی کو سراہتے کہا کرپشن کے خاتمے کیلئے قومی سطح پر شعور بیدار کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ نوجوان نسل میں دیانتداری، شفافیت، میرٹ اور قانون کی بالادستی کا شعور اجاگر کرنا ہوگا۔ جامعات بدعنوانی کیخلاف آگاہی اور پاکستان سے کرپشن کے خاتمے میں اہم کردار ادا کرسکتی ہیں، اس مقصد کیلئے نیب اور تعلیمی اداروں کا اشتراک ضروری ہے ۔چیئرمین نیب نے کرپشن کیخلاف شعور بیدار کرنے کیلئے ابراہیم حسن کی کوششوں کو سراہا اور کہا قومی دولت کی واپسی اور اسکا تحفظ نیب کی ترجیحات میں شامل ہے ۔ بدعنوانی کیخلاف جنگ میں نوجوانوں کی شمولیت ناگزیر ہے ۔ملاقات میں اس امر پر اتفاق کیا گیا کہ شفافیت، میرٹ اور قانون کی بالادستی کیلئے تعلیمی اداروں اور قومی احتساب کے اداروں میں تعاون کو مزید مؤثر بنایا جائے تاکہ نئی نسل کو بدعنوانی کے منفی اثرات سے آگاہ کرنے اور دیانتدار معاشرے کی تشکیل میں مدد مل سکے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments