سسٹین ایبل کانفرنس،نیسلے نے دو ایوارڈ جیت لئے

 سسٹین ایبل کانفرنس،نیسلے نے دو ایوارڈ جیت لئے

کمپنی نے موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے ، ری جنریٹو زراعت کیلئے موثر نظام کو اجاگر کیا

 لاہور(سٹاف رپورٹر)نیسلے پاکستان نے اسلام آباد میں ہونیوالی 29ویں سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ کانفرنس اور سسٹین ایبلیٹی انویسٹمنٹ ایکسپو میں دو پائیداری ایوارڈز جیت لئے جو نیسلے کی ویلیو چین میں پائیداری، ری جنریٹو فوڈ سسٹم اورسرکولیریٹی کے فروغ کیلئے کوششوں کا اعتراف ہے ۔ نیسلے نے غیر یقینی حالات میں پاکستان کے زرعی وغذائی نظام میں تبدیلی، ری جنریٹو اور موسمیاتی تبدیلیوں سے ہم آہنگ زراعت کیلئے آرٹیفیشل انٹیلی جنس (AI)کا استعمال کے عنوان سے سیشن کی مشترکہ میزبانی کی ۔ نیسلے کی کوششوں اور اقدامات پر گفتگو کرتے فیصل ندیم ہیڈ آف ٹیکنیکل نیسلے پاکستان نے کہا قابلِ کاشت زمین پر بڑھتے دباؤ پرری جنریٹو زراعت کی جانب منتقلی کی ضرورت ہے ۔ ہم کسانوں اور شراکت داروں کیساتھ ملکر ری جنریٹو زرعی طریقوں کے فروغ کیلئے کام کررہے ہیں ۔ری جنریٹو زراعت کے فروغ میں نیسلے گلوبل کے تجربات سے استفادہ کے فوائد کا تبادلہ کرتے کاتارژینا گژِبووسکا سسٹین ایبلیٹی ڈیلیوری منیجر نیسلے ایس اے گلوبل نے کہا نیسلے میں ہم نے اہم اجزا کا 50فیصد ان کسانوں سے خریدنے کا عزم کیا ہے جو 2030تک ری جنریٹو زرعی طریقوں کو اختیار کرینگے اور اس ضمن میں ہم نے تقریباً نصف سفر طے کرلیا ہے ۔نیسلے کیلئے دو اعزازات ویلیو چین میں نیسلے کی پائیدار کوششوں کا اعتراف ہے ۔ کمپنی 125کھیتوں میں ری جنریٹو زرعی طریقوں کا استعمال کررہی ہے جس میں 135سولر سسٹمز اور 25بائیو گیس پلانٹس شامل ہیں۔اسکے علاوہ 99 ایکڑ رقبے پر ڈرِپ ایری گیشن سمیت پانی کی بچت کرنیوالی ٹیکنالوجیز اور 722 ایکڑ رقبے پر مٹی میں نمی کی پیمائش کرنیوالے سمارٹ سینسرز کا استعمال بھی کیا جا رہا ہے ۔بہتر نظام اور سرکولیریٹی پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے نیسلے کے کلین گلگت بلتستان منصوبے کے تحت پلاسٹک اور کاغذ کی پیکیجنگ کے 11 ہزار ٹن کچرے کوٹھکانے لگانے میں بھی معاونت کی گئی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...