76کامرس کالجزضم کرنے کے منصوبے پر عمل نہ ہوسکا

76کامرس کالجزضم کرنے کے منصوبے پر عمل نہ ہوسکا

76کامرس کالجزضم کرنے کے منصوبے پر عمل نہ ہوسکاطلبہ کی تعلیمی سرگرمیوں، ملازمین کی ایڈجسٹمنٹ بارے غیر یقینی صورتحال برقرار

لاہور(خبر نگار)محکمہ ہائر ایجوکیشن نے ایک سال قبل صوبے بھر کے 76کامرس کالجز کو ضم کرنے اور بعض کالجز کو یونیورسٹیز اور نجی شعبے کے حوالے کرنے کا اعلان کیا تاہم ابھی تک منصوبے پر عملدرآمد شروع نہیں ہوسکا۔ منصوبے کے تحت ہزاروں طلبہ کو دیگر جنرل کالجز میں منتقل کیا جانا تھا جبکہ کالجز کے تدریسی اور غیر تدریسی عملے کو بھی ایڈجسٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ منصوبے کے تحت ابتدائی مرحلے میں 27 کالجز مختلف پبلک سیکٹر یونیورسٹیز کو کیمپس قائم کرنے کے لیے دینے کا فیصلہ کیا گیاجبکہ 25 کالجز نجی شعبے کے حوالے کیے جانے تھے ۔ ان کالجز میں زیر تعلیم 19 ہزار طلبہ و طالبات کو دیگر جنرل کالجز میں منتقل کیا جانا تھا، جبکہ تدریسی اور غیر تدریسی عملے کو بھی دوسرے کالجز میں ایڈجسٹ کرنے کی تجویز دی گئی تھی۔تاہم ایک سال گزرنے کے باوجود منصوبہ عملی شکل اختیار نہیں کرسکا۔ نہ کالجز یونیورسٹیز اور نجی شعبے کے حوالے کیے جاسکے اور نہ ہی طلبہ کی منتقلی کا عمل شروع ہوا۔منصوبے پر عملدرآمد نہ ہونے سے کالجز کے مستقبل، طلبہ کی تعلیمی سرگرمیوں اور وہاں تعینات ملازمین کی ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے غیر یقینی صورتحال برقرار ہے ۔ منصوبے پر پیشرفت نہ ہونے سے اعلان پر بھی سوالات اٹھ رہے ہیں۔ اس حوالے سے محکمہ ہائر ایجوکیشن کے حکام کا کہنا یونیورسٹیز سے مشاورت جاری ہے جلد پیشرفت ہوگی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...