مزدا ، ڈمپر میں تصادم، نوجوان جاں بحق، ساتھی زخمی
مزدا ، ڈمپر میں تصادم، نوجوان جاں بحق، ساتھی زخمی مزدا ٹرک کو اوورٹیک کر تے ڈمپر سے ٹکرا گیا ،فیصل موقع پر چل بسا
شیخوپورہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) گوجرانوالہ روڈ پر دھیر دا موڑ کے قریب مزدا اور ڈمپر کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 25 سالہ نوجوان فیصل جاں بحق جبکہ اس کا ساتھی صہیب زخمی ہوگیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق دونوں نوجوان شکرگڑھ سے شیخوپورہ آرہے تھے کہ راستے میں حادثے کا شکار ہوگئے ۔ بتایا گیا ہے کہ مزدا ٹرک کو اوورٹیک کرنے کی کوشش کے دوران ڈمپر سے ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں فیصل موقع پر جاں بحق جبکہ صہیب زخمی ہوگیا۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور زخمی نوجوان کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ہسپتال منتقل کردیا، جبکہ جاں بحق نوجوان کی لاش ضروری کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کردی گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments