اخوت کے زیرِ اہتمام تقریب ، ڈونرز کاتعاون جاری رکھنے کا عزم

اخوت کے زیرِ اہتمام تقریب ، ڈونرز کاتعاون جاری رکھنے کا عزم

ابتک 40 لاکھ سے زائد خاندانوں کو بلا سود چھوٹے قرضے فراہم کیے جا چکے سینکڑوں مستحق طلبہ مفت معیاری تعلیم بھی حاصل کررہے :ڈاکٹر امجد ثاقب

لاہور (سٹاف رپورٹر)لاہور کے علاقے بحریہ ٹاؤن میں ادارہ اخوت کے زیرِ اہتمام تقریب کا انعقاد کیاگیا۔ اخوت کے ڈونرز، معاشرے کے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے شرکت کی۔اخوت کے بانی و چیئرمین ڈاکٹر امجد ثاقب نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اخوت ملک بھر میں بلا سود چھوٹے قرضوں کا پروگرام کامیابی سے چلا رہا ہے ۔ ابتک چالیس لاکھ سے زائد خاندانوں کو بلا سود چھوٹے قرضے فراہم کیے جا چکے ہیں اور انکی ریکوری کی شرح 99.9 فیصد ہے ۔انہوں نے مزید بتایا کہ اخوت انسٹیٹیوٹ قصور میں ملک بھر سے آنے والے سینکڑوں مستحق طلبہ کو مفت اور اعلیٰ معیاری تعلیم کے ساتھ ساتھ رہائشی سہولیات بھی فراہم کی جا رہی ہیں۔ اسی طرح اخوت ویمن کالج چکوال میں ملک بھر سے آنے والی طالبات کو مفت اور اعلیٰ معیاری تعلیم کے ساتھ ساتھ مفت رہائشی سہولیات بھی فراہم کی جا رہی ہیں اور یہ سب آپ کے تعاون سے ممکن ہو سکا ہے ۔تقریب کے اختتام پر حاضرینِ محفل نے اخوت کے کام کو سراہا اور اخوت کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کا عزم کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...