سکول 50کلومیٹر تک ٹرپ لیجاسکیں گے ،نئی ہدایات

سکول 50کلومیٹر تک ٹرپ لیجاسکیں گے ،نئی ہدایات

سرکاری و نجی سکولوں کو اَب طلبہ صرف ضلع لاہور یا 50کلومیٹر تک لیجانے کی اجازت ماسک ، ہینڈ سینی ٹائزر فراہمی،طلبہ کوروزانہ انگریزی کانیا لفظ سکھانے کی بھی ہدایت

لاہور(خبر نگار)محکمہ سکول ایجوکیشن نے پنجاب کے سرکاری و نجی سکولوں کیلئے محکمہ تعلیم نے نئی ہدایات جاری کر دیں، سکولوں کے ٹرپ کو ضلع لاہور یا سکول سے 50 کلومیٹر کے دائرے تک محدود کر دیا ،سکولوں میں ماسک اور ہینڈ سینی ٹائزر بھی فراہم کرناہونگے ۔نئی ہدایات کے مطابق اب طلبہ کو صرف ضلع لاہور یا 50 کلومیٹر کے دائرے میں تعلیمی ٹرپ پر لیجانے کی اجازت ہوگی۔سکولوں میں زیرو پیریڈ کے دوران روزانہ انگریزی کا نیا لفظ سکھایا جائے گا، طلبہ اس لفظ کو استعمال کرکے جملے بھی بنائینگے ۔ سکولوں اورکلاس رومز کی خوبصورتی کیلئے اپنی مدد آپکے تحت اقدامات بھی کرناہونگے ،جاری تعمیراتی کاموں کو جلد مکمل کرنے پر خصوصی توجہ دینے کا بھی کہاگیاہے ۔یہ ہدایات سیکرٹری سکول ایجوکیشن کی زیر صدارت اجلاس میں جاری کی گئیں ،تمام اضلاع کے سی ای او نے شرکت کی۔ غفلت برتنے پرمتعلقہ افسروں اور سکول سربراہان کی ذمہ داری کا تعین کیا جائیگا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...