اعتراضات پر واپس گرانٹس درخواستیں دوبارہ جمع کرانے کاحکم
پنجاب ورکرز ویلفیئر فنڈ میں درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 نومبر مقرر
لاہور(خبر نگار)پنجاب ورکرز ویلفیئر فنڈ نے فلاحی گرانٹس کی اعتراضات کے باعث واپس ہونے والی درخواستیں دوبارہ جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔ ٹیلنٹ سکالرشپ، میرج گرانٹ اور ڈیتھ گرانٹ کے درخواست گزاروں کو اعتراضات دور کرکے ایم آئی ایس پورٹل کے ذریعے درخواستیں دوبارہ جمع کرانے کا حکم دیا گیا ہے ۔ درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 نومبر مقرر کی گئی ہے ۔پنجاب ورکرز ویلفیئر فنڈ کے مطابق متعدد درخواستیں اعتراضات کے باعث درخواست گزاروں کو واپس کی گئی تھیں، جنہیں تاحال درست کرکے دوبارہ جمع نہیں کرایا گیا۔متعلقہ درخواست گزاروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی درخواستوں پر عائد اعتراضات دور کرکے ایم آئی ایس پورٹل کے ذریعے دوبارہ جمع کرائیں۔اعلامیے کے مطابق مقررہ تاریخ تک دوبارہ جمع نہ ہونیوالی درخواستیں لی جائینگی اور اس حوالے سے درخواست گزاروں کو نئی اطلاع نہیں دی جائے گی، لہٰذا تمام متعلقہ افراد مقررہ تاریخ سے پہلے اپنی درخواستوں کی تکمیل یقینی بنائیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments