آگاہی پاکستان کی تقریب سماجی خدمات جاری رکھنے کاعزم

آگاہی پاکستان کی تقریب سماجی خدمات جاری رکھنے کاعزم

لاہور(سٹاف رپورٹر)آگاہی پاکستان کے دس سال مکمل ہونے پر تقریبات کے سلسلہ پہلی تقریب وہاڑی میں منعقد کی گئی ۔۔

 سی ای او بارک اللہ مہمان خصوصی تھے ۔ اس موقع پر بانی ڈائریکٹر مبارک سرور نے بطور خاص شرکت کی ۔ جی ایم ایچ آر مبین شہزاد ، ہیڈ ایڈمن احسان نذیر ، اسسٹنٹ منیجر ایڈمن قتیل اشرف ،عمران اکبر آپریشنز ہیڈ ، لیگل ایڈوائر رضوان سعید ایڈووکیٹ ، منیجر آپریشنز مامون ، ایچ آر منیجر علیحہ سمیت آگاہی پاکستان کے آفیسرز بینک ملازمین نے شرکت کی۔ شرکا نے سماجی خدمات جاری رکھنے کا عزم کیا، سی ای او بارک اللہ نے کہا کہ ہمارا مشن پاکستان کے پسماندہ اور محروم طبقات کو سماجی خدمات فراہم کرنا ہے۔چھوٹے پیمانے پر مالی معاونت کی فراہمی ہنر اور صلاحیتوں میں اضافے کیلئے مختلف اداروں اور متعلقہ شعبوں کے ساتھ روابط کے فروغ کیلئے نیٹ ورک قائم کرنے سمیت ہر قسم کی قانونی معاشی سرگرمیوں کو فروغ دینا اور محروم طبقات کو خودمختار بنانے کیلئے مواقع فراہم کرنا ہے ،ہماری 16 اضلاع میں 62برانچز کام کررہی ہیں الحمداللہ کامیابی کے یہ دس سال تمام افیسرز ، ملازمین کی شبانہ روز محنت ، ٹیم ورک کا نتیجہ ہے کہ ملک بھر میں88ہزار سے زائد مطمئن کلائنٹ آگاہی پاکستان پر بھرپور اعتماد کرتے ہیں ،ہم دس سال کے سفر میں آنیوالی مشکلات اور کامیابیوں کو ہم اپنے ملازمین کیساتھ شیئر کرینگے اورانکے مسائل سنیں گے تاکہ اپنی خدمات کو مزید بہتر بناسکیں۔ بانی ڈائریکٹر مبارک سرور نے آگاہی پاکستان کی کامیابی کو بھرپور انداز سے بیان کیا ۔تقریب میں بہترین کارکردگی دکھانے والے ملازمین میں شیلڈز اور تحائف تقسیم کئے گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...