سوشل سکیورٹی ڈائریکٹوریٹس 3ارب 51کروڑ کی ریکوری
لاہور (خبر نگار)پنجاب بھر میں سوشل سکیورٹی کنٹری بیوشن ریکوری اہداف کے حصول کیلئے اقدامات کا سلسلہ جاری، 22سوشل سکیورٹی ڈائریکٹوریٹس نے مجموعی طور پر3ارب 51کروڑ روپے سے ۔
زائد کی ریکوری کرلی۔ریکوری کے حوالے سے ساہیوال ڈائریکٹوریٹ نے ماہانہ ہدف سے 15.05فیصد زائد کنٹری بیوشن وصول کرکے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا جبکہ لاہور ساؤتھ ڈائریکٹوریٹ نے ماہانہ ہدف سے 4.32 فیصد زائد کنٹری بیوشن وصول کی۔ڈائریکٹوریٹ نے بھی ماہانہ ہدف سے 1.95 فیصد زائد کنٹری بیوشن وصول کرکے نمایاں کارکردگی دکھائی۔ترجمان نے بتایا کہ زیادہ سے زیادہ محنت کشوں کو سوشل سکیورٹی کے دائرہ کار میں لانے کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں ۔صنعتی و تجارتی ادارے اپنے ورکرز کی سوشل سکیورٹی میں رجسٹریشن کروا کر اپنی قانونی و اخلاقی ذمہ داری پوری کریں۔ رجسٹرڈ یونٹس کے مالکان بھی اپنی کنٹری بیوشن بروقت جمع کروائیں تاکہ محنت کشوں کو مزید بہتر طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments