انسانی سمگلنگ روکنے کیلئے کمیٹی کا اجلاس، ایکشن پلان کا جائزہ
لاہور (سیاسی نمائندہ)پنجاب اسمبلی کی خصوصی کمیٹی نمبر 8کا اجلاس عظمیٰ کاردار ایم پی اے کی کنوینئرشپ میں ہوا۔۔
جس میں انسانی سمگلنگ کی روک تھام کیلئے متعلقہ صوبائی اوروفاقی محکموں کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ محکمہ داخلہ ، پنجاب پولیس، ایف آئی اے ، محکمہ محنت و انسانی وسائل، چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو اور محکمہ ہائر ایجوکیشن کی جانب سے پیشرفت رپورٹس پیش کی گئیں۔ اسکے علاوہ ضلعی سطح پر انسانی سمگلنگ کی روک تھام سے متعلق قائم کمیٹیوں کی پیشرفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments