لیسکو میں خریداری، بلنگ، ادائیگیوں کے فرانزک آڈٹ کا فیصلہ

لیسکو میں خریداری، بلنگ، ادائیگیوں  کے فرانزک آڈٹ کا فیصلہ

لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے )لیسکو میں اربوں روپے کی خریداری، بلنگ اور ٹھیکیداروں کو ہونیوالی ادائیگیوں کا فرانزک آڈٹ کروانے کا فیصلہ، آڈیٹر جنرل پاکستان کی جانب سے لیسکو کو مراسلہ جاری۔۔

، سی ای او سے مالی سال 2020 سے 2025 تک کا مختلف شعبہ جات کا 5سالہ ریکارڈ طلب کرلیا گیا۔ دستاویزات کے مطابق ہدایت کی گئی ہے کہ خریدے گئے تمام آلات اور سامان کی تفصیلات فراہم کی جائیں پاور ٹرانسفارمرز، سرکٹ بریکرز اور دیگر متعلقہ آلات کی خریداری،سامان کے بدلے سپلائرز اور ٹھیکیداروں کی ادائیگیوں کی تفصیلات فراہم کی جائیں۔سٹاک میں موجود تمام سامان کی تصدیقی رپورٹ دی جائے ۔صارفین کو چارج ہونیوالے یونٹس اور بل ادائیگیوں کی تفصیلات بھی مانگ لی گئیں ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...