پرندوں کی قیمتی انواع محفوظ رکھنے کیلئے عملی جہدوجہدکاآغاز
اس حوالے سے سماجی تنظیم کااجلاس، تحفظ جنگلی حیات کیلئے آئندہ لائحہ عمل طے
لاہور(سٹاف رپورٹر)پاکستان میں پائے جانے والے قدرت کے شاہکار پرندوں کی درجنوں نسلوں کو معدومی کے خطرات لاحق ہیں۔ ان میں انسانی آواز کی نقل کرنے کی صلاحیت رکھنے والے نایاب طوطے ، باز، گدھ اور کونج کی مختلف نسلیں بھی شامل ہیں۔پاکستان بھر سے پرندوں اور قدرتی ماحول سے محبت رکھنے والے افراد نے ان قیمتی انواع کو محفوظ بنانے کیلئے عملی جدوجہد کا آغاز کر دیا ۔ اس حوالے سے BBCA کے نام سے سماجی تنظیم قائم کی گئی ہے جس میں ملک بھر سے قدرتی ماحول، جنگلی حیات کے تحفظ اور پرندوں کی افزائشِ نسل کے شعبے سے وابستہ تجربہ کار افراد شامل ہیں جسکا بنیادی مقصد پاکستان کے مقامی اور مہاجر پرندوں، بالخصوص معدومی کے خطرے سے دوچار انواع کے تحفظ، ذمہ دارانہ افزائشِ نسل اور قدرتی مساکن کی بحالی کیلئے عملی کردار ادا کرنا ہے ۔انہی مقاصد کے حصول کیلئے آئند لائحۂ عمل طے کرنے کیلئے تنظیم کے نارتھ ونگ کا خصوصی اجلاس گزشتہ روز ہوا۔ سنٹرل کمیٹی کے وائس چیئرمین میاں جمیل ناز، سینئر وائس پریزیڈنٹ جواد شیخ، جوائنٹ سیکرٹری ڈاکٹر حسیب سعید، سیکرٹری پبلک ریلیشنز ملک وقاص سمیت نارتھ ریجن کے 28 عہدیداران نے شرکت کی۔ اجلاس میں ان عالمی نوعیت کے مسائل حل کیلئے مستقبل میں دیگر متعلقہ قومی و بین الاقوامی اداروں سے تعاون اور معاونت حاصل کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments