پنجاب یونیورسٹی اور چیریٹیز کمیشن کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

پنجاب یونیورسٹی اور چیریٹیز کمیشن کے  مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

لاہور (خبرنگار) پنجاب یونیورسٹی اور پنجاب چیریٹیز کمیشن ، محکمہ داخلہ، حکومتِ پنجاب کے درمیان سماجی ترقی اور گورننس کے اہم شعبوں میں مشترکہ تحقیق، تعلیمی روابط اور ادارہ جاتی تعاون کو فروغ دینے کے لیے ایک مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے گئے ۔

اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی، پنجاب چیریٹیز کمیشن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کرنل(ر) شہزاد عامر، ڈائریکٹر ایکسٹرنل لنکجزپروفیسر ڈاکٹر یامینہ سلمان، سربراہ انسٹیٹیوٹ آف سوشل اینڈ کلچرل سٹڈیز پروفیسر ڈاکٹر فرحان نوید یوسف، پی سی سی کے فوکل پرسن برائے اکیڈمیا عبدالعلیم نجم اور دیگر اساتذہ موجود تھے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...