انٹر کالجیٹ کبڈی چیمپئن شپ پنجاب کالجز نے جیت لی
گورنمنٹ سائنس کالج کادوسرا نمبر ، مقابلے ماڈل کالج میں منعقد ہوئے
لاہور(خبر نگار)انٹر کالجیٹ کبڈی چیمپئن شپ پنجاب کالجز نے جیت لی، گورنمنٹ سائنس کالج دوسرے نمبر پر رہا۔ گورنمنٹ ماڈل ٹاؤن کالج میں ہونے والے مقابلوں میں کھلاڑیوں نے بھرپور صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ چیمپئن شپ کے لیے بھرپور محنت کی، جبکہ ڈائریکٹر سپورٹس نے ایونٹ کو نئے ٹیلنٹ کی تلاش کا ذریعہ قرار دیا۔ تفصیلات کے مطابق کبڈی کے میدان میں نوجوان کھلاڑیوں کا جوش اور جذبہ دیکھنے کو ملا۔ انٹر کالجیٹ کبڈی چیمپئن شپ کے مقابلے گورنمنٹ ماڈل ٹاؤن کالج میں منعقد ہوئے ، جہاں مختلف کالجز کی ٹیموں نے ایک دوسرے کے خلاف بھرپور کھیل پیش کیا۔ کھلاڑیوں نے طاقت، مہارت اور ٹیم ورک کا مظاہرہ کرتے ہوئے شائقین کی توجہ حاصل کی۔ سخت مقابلے کے بعد پنجاب کالجز نے میدان مار لیا جبکہ گورنمنٹ سائنس کالج نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ڈائریکٹر سپورٹس ڈاکٹر بدر محی الدین کے مطابق انٹر کالجیٹ چیمپئن شپ کا مقصد کالجوں میں کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دینا اور باصلاحیت کھلاڑیوں کو سامنے لانا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments