شادی کاجھانسہ دیکر خاتون سے زیادتی، بلیک میلنگ کاملزم گرفتار
لاہور (کرائم رپورٹر) شالیمار پولیس نے شادی کا جھانسہ دے کر خاتون کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنانے اور۔۔۔
نازیبا تصاویر و ویڈیوز کے ذریعے بلیک میل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ متاثرہ خاتون کی تین سال قبل عثمان مشتاق نامی شخص سے ملاقات ہوئی تھی۔ ملزم نے شادی کا وعدہ کرکے خاتون کو ورغلایا اور اسے اپنے شوہر سے طلاق لینے پر آمادہ کر لیا۔ طلاق کے بعد ملزم نے خاتون کو کرائے پر گھر لے کر دیا۔ بعدازاں ملزم عثمان مشتاق خاتون کے گھر آیا اور مبینہ طور پر اسے زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا جبکہ اس دوران خاتون کی نازیبا تصاویر اور ویڈیوز بھی بنا لیں ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments