چوک کھوکھر آباد تا حلیم شاہ چوک سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار
سیوریج کے پانی کی وجہ سے سڑک ناکارہ ہو چکی ، خصوصی گرانٹ جاری کی جائے :اہل علاقہ
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپو رٹر+ نامہ نگار) خانیوال شہر سے درجنوں دیہات کے لوگوں کو آپس میں ملانے والی سڑک چوک کھوکھرا ٓباد سے براستہ چک نمبر 88/10-Rٹی فیکٹری 76/10-Rحلیم شاہ چوک والی سڑک آبادی کے قریب سیوریج کے پانی کی وجہ سے ناکارہ ہو چکی ہے اہل علاقہ رانا محمد وکیل ،عبدالستار،عبداﷲ فہیم ، محمد اقبال سہو ، مرید عباس ایڈووکیٹ،میاں غفور،عبدالغفار،ریاست علی ،محمدفیصل،محمد اکمل،راؤ اکرم،مستری فداسمیت و دیگر نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ سڑک کے لیے خصوصی گرانٹ جاری کی جائے ۔