الیکٹرک انسپکٹر کی رپورٹ زندگیوں سے کھیلنے کے مترادف،میاں اعجاز

الیکٹرک انسپکٹر کی رپورٹ زندگیوں سے کھیلنے کے مترادف،میاں اعجاز

بغیر ٹیسٹنگ وائرنگ بوگس ٹیسٹ رپورٹ کا اجراء سنگین خلاف ورزی ہے

میلسی(نمائندہ دنیا)پاکستان کسان اتحاد میلسی کے صدر میاں اعجاز احمد آرائیں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ بغیر ٹیسٹنگ وائرنگ بوگس ٹیسٹ رپورٹ کا اجراء انسانی زندگیوں سے کھیلنے کے مترادف ہے الیکٹرک انسپکٹر ملتان کے ماتحت اسسٹنٹ الیکٹرک انسپکٹر شاہد پرویز اور اس کے ایجنٹس ملکر غیر قانونی بوگس اور جعلی رپورٹس اپنے گھروں آفس میں بیٹھ کر جاری کر رہے ہیں جو کہ قانون کی سنگین خلاف ورزی ہے انہوں نے کہا کہ تحصیل میلسی میں ٹیسٹ رپورٹ کے نام پر سادہ لوح افراد اور کسانوں کو بے دردی سے لوٹا جا رہا ہے ٹیوب ویل ٹیسٹ رپورٹ کی فیس 375 روپے ، کمرشل کنکشن کی 400 روپے اور گھریلو کنکشن کی صرف 50روپے مقرر ہے جبکہ الیکٹرک انسپکٹر، اسسٹنٹ الیکٹرک انسپکٹر کی سرپرستی میں انکے ایجنٹس جعلی ٹیسٹ رپورٹس بنا کر ہزاروں روپے وصول کر رہے ہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں