کوٹ ادو:پٹواریوں کی چھٹے روزبھی قلم چھوڑ ہڑتال

کوٹ ادو:پٹواریوں کی چھٹے روزبھی قلم چھوڑ ہڑتال

دفاتر کو تالے ،پٹواریوں کا احتجاج،ہڑتال سے سائلین پریشان رہے

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر،نامہ نگار) پٹواریوں نے چھٹے روزبھی قلم چھوڑ ہڑتال کی،دفاتر کو تالے ،پٹواریوں کا احتجاج،ہڑتال سے سائلین شدید پریشان۔ تفصیل کے مطابق جام پور میں افسروں کے بلاجواز دباؤ سے پٹواری محمد وسیم اختر کی خود کشی پر پٹواریوں نے بھی قلم چھوڑ ہڑتال کررکھی ہے جو کہ 6ویں روز میں داخل ہو گئی ہے ،تحصیل بھر کے پٹواریوں نے تحصیل کمپلیکس میں احتجاجی مظاہرہ کیا،اس موقع پر انجمن پٹواریاں کے صدر نیاز احمد ہانس نے کہا جام پور میں افسروں کے بلاجواز دباؤ سے پٹواری کی خود کشی اس نظام کے منہ پر طمانچہ ہے ،محمد وسیم اختر کی خود کشی نہیں یہ مجرمانہ فعل اور قتل ہے ،پٹواری وسیم اختر کے قتل کا مقدمہ مقامی انتظامیہ کے خلاف درج کیا جائے ،انہوں نے کہا کہ جب تک خود کشی کرنے والے پٹواری محمد وسیم کے بچوں کو انصاف نہیں مل جاتا، اس وقت تک ہماری ہڑتال جاری رہے گی جبکہ مطالبات منظور نہ ہونے پراحتجاج کا دائرہ ملکی سطح تک بڑھایا جائے گا،انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس واقعہ کی صاف شفاف انکوائری کرائی جائے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں