نوازشریف یونیورسٹی میں کشمیریوں سے یکجہتی کیلئے سیمینار کا انعقاد

نوازشریف یونیورسٹی میں کشمیریوں سے یکجہتی کیلئے سیمینار کا انعقاد

کشمیرپاکستان کی شہ رگ ،کسی صورت تباہ نہیں ہونے دینگے ، ڈاکٹر آصف علی کشمیری عوام کو شعوری بنیادوں پر حقوق آواز بلند کرنیکی ضرورت ہے ، رشید احمد

ملتان(خصوصی رپورٹر) ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں کشمیریوں سے یکجہتی کا اظہار کرنے کے حوالے سے سیمینار اور واک کا اہتمام کیاگیا۔سیمینار میں زرعی یونیورسٹی کے طلباء و طالبات نے شرکت کی اور کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کا اظہار کیا۔سیمینار کا اہتمام سینئر ٹیوٹر آفس اور ڈائریکٹو ریٹ آف سٹوڈنٹس آفیئر کی جانب سے کیا گیا۔ بلیک ڈے کے موقع پر وائس چانسلر جامعہ پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے کہاکہ کشمیرپاکستان کی شہ رگ ہے اورپاکستان کشمیر کو کسی صورت تباہ نہیں ہونے دے گا۔انہوں نے کہاکہ اس دن قابض بھارتی فوج نے بازور طاقت مقبوضہ کشمیر پر غیر قانونی تسلط قائم کیا تھا اور کشمیری اپنے خون کی آبیاری سے جذبہ حریت کو جاری رکھے ہوئے ہیں انشااللہ ظلم کی سیاہ رات ضرور ختم ہو گی۔ڈاکٹر رشید احمدنے کہا کہ انگریز برصغیر میں حکمران بناتا لیکن اس نے یہاں کے سماجی ڈھانچے کو منتشر کردیا، کشمیری عوام کو شعوری بنیادوں پر حقوق آواز بلند کرنے کی ضرورت ہے اور کشمیر کی عوام سے ملی محبت کا تقاضا بھی ہے ۔سیمینار کے اختتام پرکشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے واک کا اہتمام بھی کیا گیا۔اس موقع پر ڈین ڈاکٹر شفقت سعید، ڈاکٹر محمد اشفاق، ڈاکٹر عثمان جمشید، مرزا عبدالقیوم،ڈاکٹر عابد سمیت دیگر فیکلٹی اور طلباء و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں