ترقیاتی سکیموں کو بروقت مکمل کیا جائے :طاہر اقبال

ترقیاتی سکیموں کو بروقت مکمل کیا جائے :طاہر اقبال

میٹریل کی کوالٹی پر سمجھوتہ ہو گا نہ ہی سستی برداشت کی جائیگی ،ایم این اے

وہاڑی (نمائندہ خصوصی ،خبر نگار ) ڈپٹی کمشنر آفس وہاڑی میں ممبر قومی اسمبلی طاہر اقبال کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوارڈی نیشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا ۔ اجلاس میں ضلع بھر کی ترقیاتی سکیموں کی رپورٹ کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ممبر قومی اسمبلی طاہر اقبال نے کہا کہ ترقیاتی سکیموں کو بروقت مکمل کیا جائے اورمیٹریل کی کوالٹی پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے ۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر خضر افضال نے تمام محکموں کے افسروں کو ترقیاتی کاموں تیز کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ کسی بھی قسم کی سستی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی۔ بعد ازاں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر امیر عبداﷲ خان نیازی نے ضلع بھر کے امن و امان کی صورتحال کے بارے میں کمیٹی کو تفصیلی بریفنگ دی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں