واٹر ورکس روڈ پر حادثات معمول،شہریوں کا احتجاج

واٹر ورکس روڈ پر حادثات معمول،شہریوں کا احتجاج

اوور ہیڈ برج نہ ہونے سے طالبات کو مشکلات ، سپیڈ بریکر بنانے کا مطالبہ

ملتان(خصوصی رپورٹر)واٹر ورکس روڈ پر حادثات معمول بن گئے ، سکول کی طالبات کو شدید مشکلات کا سامنا ہے شہریوں نے احتجاج کیا ،نونمبر چونگی سے دولت گیٹ کی طرف جانے والا روڈ قاتل روڈ کہلانے لگا، تیز رفتار ٹریفک کو روکنے کے لئے کوئی سسٹم نہیں ہے سٹرک کراس کرنے والے حادثات کا شکار ہونے لگے جن میں بڑی تعداد سکول کی طالبات کی ہوتی ہے ، اس علاقے میں دو سرکاری سکول ہیں ایک شمس آباد ہائی سکول اور پرائمری سکول رحیم آباد جن میں محلہ محمدی اور دیگر علاقوں کے طالبات پڑھنے کے لئے آتی ہیں کوئی اوور ہیڈ برج نہیں اس لئے ا ن کو سڑک کراس کرنا پڑتی ہیں جس کی وجہ سے حادثات ہورہے ہیں اس علاقے میں میٹروسٹیشن بھی ہے ،انتظامیہ نے عام شہریوں کے گزرنے پر پابندی لگادی ،مظاہرین نے سڑک بلاک کردی ان کا کہنا تھا کہ کئی بار انتظامیہ کو درخواستیں دی گئیں مگر کوئی شنوائی نہیں ہوتی ہمارا مطالبہ ہے کہ اس سڑک پر سپیڈ بریکر بنائے جائیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں