انسانی سمگلنگ کی بڑی وجہ غربت ہے : جاوید اختر محمود

 انسانی سمگلنگ کی بڑی وجہ غربت ہے : جاوید اختر محمود

ملتان(خبرنگارخصوصی)سسٹین ایبل سوشل ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن نے پاکستان میں انسانی سوداگری اور جبری مشقت کے خلاف جنگ اور جنوبی پنجاب کے موضوع پر مقامی ہوٹل میں ڈائیلاگ کا انعقاد کیا۔

 جس میں جنوبی پنجاب کے 11 اضلاع سے سول و پولیس افسران، عدلیہ، محکمہ لیبر اور سوشل ویلفیئر کے افسران نے شرکت کی۔ سیکرٹری ہاؤسنگ جنوبی پنجاب جاوید اختر محمود نے ڈائیلاگ سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انسانی سمگلنگ کی بڑی وجہ غربت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ انسانی سمگلنگ روکنے کے لئے قانون سازی کرنا ہوگی جبکہ غربت کے خاتمہ کے لئے دیگر اقدامات کے علاوہ آبادی پر کنٹرول کرنا ہو گا۔جاوید اختر محمود نے کہا کہ جبری مشقت اور چائلڈ لیبر کے لئے عملی اقدامات کرنے ہونگے اور اس کے لئے ہر شہری کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ وائس چانسلر بہاالدین زکریا یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی نے کہا کہ زکریا یونیورسٹی ہیومن ٹریفکنگ بارے آگاہی دینے کے لئے اپنا بھر پور کردار ادا کرنے کے لئے تیار ہے ۔ ڈپٹی سیکرٹری جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ علی عاطف بٹر نے سیشن سے خطاب کرتے ہوئے ایس ایس ڈی او کی کاوشوں کو سراہا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں