قرادادوں اور نعروں سے کشمیر آزاد نہیں ہوگا ،محمد شفیق

قرادادوں اور نعروں سے  کشمیر آزاد نہیں ہوگا ،محمد شفیق

ملتان (نیوز رپورٹر )چیئرمین آل پاکستان انجمن تاجران خواجہ محمد شفیق نے چیمبر آف سمال ٹریڈرز ملتان،انجمن تاجران شریف پلازہ اور مرکزی مسلم لیگ کے زیراہتمام یکجہتی کشمیر،سانحہ پشاور اور سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف مشترکہ احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ قراردادوں اورنعروں سے کشمیر آزاد نہیں ہونیوالا۔

اس کے لیے میدان عمل میں نکلنے کی ضرورت ہے ،آزادی کشمیر ،سانحہ پشاور جیسے واقعات اور قرآن و صاحب قرآن کی حرمت کے لیے عوام ،سیاستدانوں اور افواج پاکستان کا ایک پیچ پر آنا ناگزیر ہے ،ہمیں اپنی ترجیحات کو تبدیل اور ملک وقوم کے لیے سیاسی مفادات کو پس پشت ڈالنا ہوگا ،دنیا کے 57مسلمان ممالک کے حکمران بتائیں اپنے رب کے حضور پیش ہوتے وقت کیا جواب دیں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں