امپورٹڈ حکمران الیکشن سے فرار چاہتے ہیں،شبیر علی قریشی

امپورٹڈ حکمران الیکشن سے فرار چاہتے ہیں،شبیر علی قریشی

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر، نامہ نگار)پی ٹی آئی کے ضلعی صدر ڈاکٹر میاں شبیر علی قریشی نے مہنگائی مکاؤ ریلی سے خطاب میں کہا کہ امپورٹڈ حکمران الیکشن سے فرار چاہتے ہیں،خوف کا عالم یہ ہے کہ 35 کے بعد پھر 35 اراکین قومی اسمبلی کے استعفے منظور کر لئے گئے ہیں۔

 ان عمران خان کا خوف ہے ، یہ ڈر رہے ہیں اور الیکشن سے بھاگ رہے ہیں، عمران خان کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے پوری قوم بیدار ہوچکی ہے اور پاکستان میں تبدیلی کی خواہاں ہے ، ملک میں مہنگائی اپنے عروج پر ہے ، ایل سیز بند ہونے سے امپورٹ بند ہے ، خام مال آنا بند ہو گیا ، غریب پس رہا ہے شہباز شریف کو چاہیے کہ اپنے کپڑے فروخت کر ہی دیں، مہنگائی مارچ میں عوام کا سمندر ہے ، لوگ اس سیٹ اپ سے تنگ پڑ چکے ہیں، فوری طور پر نئے انتخابات وقت کی ضرورت ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں