ٹریکٹرٹرالی کیساتھ ٹکر، رکشہ میں لوڈ کیمیکل سڑک پر پھیل گیا، ڈرائیور زخمی

ٹریکٹرٹرالی کیساتھ ٹکر، رکشہ میں لوڈ  کیمیکل سڑک پر پھیل گیا، ڈرائیور زخمی

سکندرآباد(نامہ نگار)ٹریکٹر ٹرالی اور رکشے میں تصادم کے دوران رکشے میں لوڈ کیمیکل سڑک پر پھیل گیا ۔۔۔

رکشہ ڈرائیور کیمیکل گرنے سے جھلس کرشدید زخمی ہوگیا جسے تشویشناک حالت میں ریسیکو ٹیم نے نشتر ہسپتال منتقل کردیا ۔بتایا گیا ہے کہ بستی بلیل پل کے قریب تیزرفتار ٹریکٹر ٹرالی نے کیمیکل سے لوڈ رکشے کو ٹکر مادی جس سے رکشہ الٹ گیا اور کیمیکل سڑک پر پھیل گیا ،کیمیکل گرنے رکشہ ڈرائیور پر بری طر ح جھلس گیا ۔ٹریکٹر ٹرالی کا ڈرائیورموقع سے فرار ہوگیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں