8 ڈاکٹرز کے تبادلے ،نشر ٹو ہسپتال کے مختلف شعبوں میں تعینات

8 ڈاکٹرز کے تبادلے ،نشر ٹو ہسپتال کے مختلف شعبوں میں تعینات

ملتان(نیوز رپورٹر)نشر ٹو ہسپتال فعال کرنے کی جانب اہم قدم، سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن پنجاب نے آٹھ ڈاکٹرز کے تبادلے کرتے ہوئے مختلف شعبوں میں تعینات کر دیا ،جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے ۔

تفصیل کے مطابق حکومت پنجاب نے انتظامیہ کو نشتر ٹو کو جلد فعال کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں، جس کے بعد محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کی جانب سے 8 ڈاکٹرز کا نشتر ٹو میں تبادلہ کر دیا گیا ہے ۔سینئر رجسٹرار بہاولپور وکٹوریہ ہسپتال ڈاکٹر ہمایوں غلام مرتضی کو شعبہ پلمونالوجی۔ ڈاکٹر عائشہ ظفر سینئر رجسٹرار ریڈیالوجی ، اسسٹنٹ پروفیسر پلمونالوجی ڈاکٹر محمد عمران شریف ،سینئر رجسٹرار فائز وسیم ، اسسٹنٹ پروفیسر ریڈیالوجی ڈاکٹر مختار احمد ،سینئر رجسٹرار نیورو سرجری ڈاکٹر محمد عامر ،اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر اقبال احمد اور اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر عارف ذولقرنین کا نشتر ٹو میں تبادلہ کر دیا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں