تشددکے ملزموں کی گرفتاری کے باوجود آج ہسپتالوں میں ہڑتال کا اعلان

 تشددکے ملزموں کی گرفتاری کے باوجود آج ہسپتالوں میں ہڑتال کا اعلان

ملتان(نیوز رپورٹر)لاہور چلڈرن ہسپتال کے ڈاکٹر پر تشدد کرنیوالے ملزموں کی گرفتاری کے باوجود ڈاکٹرز اورنرسز ہٹ دھرمی اترآئے اور ملتان میں پی ایم اے نے آج آؤٹ ڈور میں ہڑتال کا اعلان کر دیا۔

 ینگ ڈاکٹرز بھی آؤٹ ڈور میں ہڑتال کریں گے ،ان کامطالبہ ہے کہ جب تک ملزموں کے خلاف دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج نہیں کیا جاتا اور ڈاکٹروں کے سکیورٹی بل کی منظوری نہیں کی جاتی ، احتجاج اور ہڑتال جاری رکھی جائیگی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں