خام مال مہنگا،ونڈا کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کر دیا

خام مال مہنگا،ونڈا کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کر دیا

ماچھیوال(نامہ نگار)فیڈ ملز مالکان نے ونڈا کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کر دیا۔ونڈا کا چالیس کلو تھیلا 4150 روپے فروخت ہونے لگا ۔ مویشی پال حضرات۔۔

 شدید پریشانی کا شکار ہو گئے ہیں ۔ مقامی سطح پر تیار ہونے والا ونڈا انتہائی غیر معیاری ہے ۔ تفصیل کے مطابقماچھیوال کے مویشی پال حضرات حسن رضا، محمد شاہد، نوید، اویس،شوکت علی، عمران و دیگر نے میڈیا کو بتایا کہ فیڈ ملز مالکان نے خام مال مہنگا ہونے کا بہانہ بنا کر چند یوم میں ونڈے کے بیگ کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ کر دیا ۔ 40 کلو ونڈا کا بیگ جو چند روز قبل 3600 روپے تک ملتا تھا، اب یہی بیگ 4150 روپے میں دستیاب ہے ۔ مقامی سطح پر تیار ہونے والے غیر معیاری ونڈا سے نقصانات اٹھانے پڑتے ہیں۔ سبزہ اور خشک چارہ بھی مہنگا ہو چکا ہے لیکن دودھ کی قیمتیں وہی ہیں ۔مویشی پا ل حضرات اور شہریوں نے محکمہ لائیو سٹاک اور دیگر متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے ونڈا کی قیمتیں کنٹرول کی جائیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں