سیکرٹری دیہی مرکز صحت بصیرہ میں ناقص سہولتوں پر برہم

سیکرٹری دیہی مرکز صحت بصیرہ میں ناقص سہولتوں پر برہم

مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر )سیکرٹری محکمہ صحت جنوبی پنجاب محمد افضل ناصر خاں نے ضلع مظفرگڑھ اور کوٹ ادو میں مختلف مراکز صحت کا دورہ کیا، دیہی مراکز صحت بصیرہ، چوک کرم داد قریشی، گجرات، سنانواں اور۔۔۔

 تحصیل ہسپتال کوٹ ادو میں سروس ڈلیور ی کا جائزہ ، سٹاف کی حاضری، صفائی ، ادویات اور سہولیات کو چیک کیا ،دیہی مرکز صحت بصیرہ میں ناقص صفائی، وائٹ واش کی خراب حالت اور ناقص سروس ڈیلیوری پر برہمی کا اظہار کیا اورسی ای او ہیلتھ مظفرگڑھ کو ڈیوٹی سے غیر حاضر خواتین ڈاکٹروں ڈاکٹر پلوشہ اور ڈاکٹر ارم اور فنڈ کا غیر ضروری استعمال کرنے پر کلرک ریاض حسین کے خلاف فوری کارروائی کرنے کی ہدایت ،میڈیسن سٹور میں ناقص صفائی، ائیر کنڈیشنر کے ڈرین کی نکاسی نہ ہونے پر انچارج ڈسپنسر مدثر نذر کی سرزنش کی ، مریضوں اور ان کے تیمارداروں کے لیے کنکریٹ بینچ دھوپ میں رکھے جانے کا بھی نوٹس لیااور سایہ دار جگہ پر شفٹ کرائے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں