سیم و تھور والی زمین گنے کی کاشت کیلئے موزوں نہیں،محکمہ زراعت

 سیم و تھور والی زمین گنے کی کاشت کیلئے موزوں نہیں،محکمہ زراعت

ملتان(وقائع نگار خصوصی)ترجمان محکمہ زراعت کے مطابق کماد کی اچھی پیداوار حاصل کرنے کے لیے میرا اور بھاری میرا زمین جس میں پانی کا نکاس بہتر ہو اور نامیاتی مادہ بھی کافی مقدار میں پایا جاتا ہوموزوں رہتی ہے۔

 سیم اور تھور والی زمینیں گنے کی کاشت کے لیے موزوں نہیں۔ گنے کی جڑیں زمین کے اندر کافی گہرائی تک جاتیں ہیں اس لیے کم از کم ایک فٹ گہرائی تک زمین کا تیار ہونا ضرروی ہے کماد کی جڑوں کے مناسب پھیلاؤ اور خوراک کے آسان حصول کے لیے زمین نرم، بھربھری اور ہموار ہونا چاہے ،اس لیے زمین کی تیاری گہرا ہل چلا کر کریں اور تیاری سے پہلے اچھی طرح گلی سڑی گوبر کی کھاد ڈالیں، کماد کی ستمبر کاشت کے لیے موزوں وقت 30ستمبر تک ہے، کاشتکار کماد کی بہتر پیداوار کے لئے محکمہ زراعت کی منظورشدہ اقسام علاقائی تقسیم کے لحاظ سے کاشت کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں