ڈسٹرکٹ بارالیکشن ،16نشستوں کیلئے 33امیدوار
ملتان(کورٹ رپورٹر)ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کی فہرست جاری کردی گئی ۔ڈسٹرکٹ بار کی 16 نشستوں پر 33 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ۔
صدارت کیلئے تین امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے جن میں محمد عمران خان خاکوانی ، ممتاز نور ٹانگرہ اور محبوب علی سندیلہ شامل ہیں ۔ نائب صدرات کی نشست پر چار امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ، نائب صدر کے لئے افتخار احمد قریشی، ظہور احمد چوہدری ، ساجد محمود خان ، سعدیہ ارم راؤ نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ۔ جنرل سیکرٹری کی نشست پر سید عارف حسن شاہ، کاشف اقبال انصاری، ، احمد عدنان مطلوب اور نوید الرحمٰن ہاشمی نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ۔فنانس سیکرٹری کی نشست پر راحیلہ مبشر کلاسرا اور آصف نواز کھیڑا نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ، لائبریری سیکرٹری کی نشست پر عدیل احمد قیصر انصاری ، محمد شاہد نسیم ، اور مخدوم اظہر حسین شاہ نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ۔جوائنٹ سیکرٹری کی نشست پر حافظہ حفظہ رحمن نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ۔ ایگزیکٹو کی 10 نشستوں پر 16 وکلا نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ۔ کاغذات کی سکروٹنی کا عمل آج سے ہوگا۔