ممتاز عالم دین مفتی غلام حیدر اویسی انتقال کر گئے
میلسی (نامہ نگار ) جامعہ اویسیہ کے مہتمم سابق ناظم اعلیٰ جماعت اہل سنت ممتاز عالم دین مفتی غلام حیدر اویسی انتقال کرگئے ۔
نماز جنازہ آج بروز منگل بعد نماز ظہر کمیلہ گراؤنڈ میلسی میں ادا کی جائے گی۔مرحوم نے پچانوے برس عمر پائی اور مدرسہ جامعہ حنفیہ رضویہ سعیدیہ مصباح العلوم میں شیخ الحدیث بھی رہے ۔بعد ازاں انہوں نے جامعہ اویسیہ کے نام سے کالونی روڈ پر مدرسہ قائم کیا۔بطور شیخ الحدیث مرحوم نے بڑی تعداد میں عالم دین پیدا کئے ۔جو میلسی اور مضافات میں علمی خدمات سرانجام دے رہے ہیں اور مرکزی جامعہ مسجد بہادر خان والی میں 60 سال امامت و خطابت کے فرائض سر انجام دیئے ۔ وہ جماعت اہل سنت تحصیل میلسی کے امیر بھی رہ چکے ہیں اور انہوں نے جماعت اہل سنت کو تحصیل بھر میں مضبوط و فعال بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔