روٹی کی قیمت میں کمی کے فیصلے پر عملدرآمد نہ ہوسکا

 روٹی کی قیمت میں کمی کے فیصلے پر عملدرآمد نہ ہوسکا

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار )پنجاب حکومت کی طرف سے روٹی کی قیمت میں چار روپے کمی کے فیصلے پر عملدرآمد نہ کرایا جاسکا ،گزشتہ روز بھی نارمل وزن کی روٹی بدستور 20روپے کی اور عام وزن کا نان25،30روپے کے حساب سے فروخت کیا جاتا رہا نان بائی او رتندور والوں کا موقف تھا کہ۔۔۔

 حکومت نے آٹا سستے کا اعلان تو ضرور کیا ہے لیکن مارکیٹ میں سابقہ ریٹ پر ہی فروخت کیا جارہا ہے اس لئے آٹا مہنگا ملے گا تو ہم حکومت کی نئی مقررہ کردہ قیمت میں کیسے سستی روٹی اور نان فروخت کرسکتے ہیں عوام نے شدید درعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ نئی حکومت کمزور گورننس کے باعث روٹی اور نان کے نرخ میں چار پانچ روپے کمی کے اپنے فیصلہ پر فوری عملدرآمد کروانے میں مبینہ طورپر ناکام دکھائی دے رہی ہے انہوں نے ضلعی انتظامیہ کو16روپے روٹی اور20روپے کے حساب سے نان کی دستیابی کو ممکن بنانے پر زور دیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں