ڈپٹی کمشنر کا سردار کوڑے خان سکول کا دورہ، انتظامات کا جائزہ لیا

ڈپٹی کمشنر کا سردار کوڑے خان  سکول کا دورہ، انتظامات کا جائزہ لیا

مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر) ڈپٹی کمشنر میاں عثمان علی نے سردار کوڑے خان سکول کا دورہ کیا اور سکول میں تعلیم کے معیار اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ انعم حفیظ بھی موجود تھیں۔ پرنسپل کوڑے خان سکول طاہر بشیر نے ڈپٹی کمشنر کو انتظامی امور پر تفصیلی بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سردار کوڑے خان سکول ضلع مظفرگڑھ میں بہترین سکول ہے ۔سردار کوڑے خان سکول میں معیاری تعلیم کے فروغ کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں