فوڈ اتھارٹی کے سوڈا فیکٹری ،آئسکریم شاپس پر چھاپے

فوڈ اتھارٹی کے سوڈا فیکٹری ،آئسکریم شاپس پر چھاپے

ملتان (لیڈی رپورٹر)خوراک میں ملاوٹ اور جعل سازی کے خاتمے کیلئے پنجاب فوڈ اتھارٹی سرگرم، فوڈ سیفٹی ٹیموں کی۔۔

 وہاڑی اور لودھراں میں کارروائیاں، جوس پلانٹ، سوڈا واٹر فیکٹری اور آئس کریم شاپ کی انسپکشن، 208 لٹر سوڈا واٹر، 100 لٹر ملاوٹی جوس، 50 کلو گلے سڑے پھل، 3 کلو کھلے اجزاء تلف، جعل سازی پر جوس فیکٹری مالکان کیخلاف مقدمہ درج، 123 لٹر مینگو ڈرنکس ضبط کرلی گئیں۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر غیر معیاری مشروبات بنانے والوں کیخلاف فوڈ سیفٹی ٹیمیں سرگرم عمل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ملاوٹی جوس کی تیاری پر جمال ٹاؤن میلسی میں جوس فیکٹری مالکان کیخلاف ایف آئی آر درج کروادی گئی۔ اسی طرح آئس کریم کی تیاری میں بدبودار پھلوں کے استعمال پر 190 ڈی میں آئسکریم شاپ کو 40 ہزار روپے جرمانہ عائد۔اس کے علاوہ مشروبات کی تیاری میں ایکسپائرڈ فلیورز کی ملاوٹ کرنے پر سوڈا واٹر فیکٹری کو 15 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔ مزید لودھراں میں اڈہ شاہنال اور دنیاپور میں 2 سوڈا واٹر فیکٹریوں کو مشروبات کی تیاری میں مصنوعی مٹھاس کی ملاوٹ کرنے پر 25 ہزار روپے کے جرمانے عائد کردیئے گئے ۔ کارروائیوں کے دوران بھاری مقدار میں غیر معیاری مشروبات تلف کردی گئی۔ اس موقع پر ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ گرمیاں شروع ہوتے ہی مشروبات اور آئس کریم کی چیکنگ کا سلسلہ مزید تیز کردیا ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں