حکومتی احکامات نظر انداز، روٹی ، نا ن مہنگے داموں فروخت

حکومتی احکامات نظر انداز، روٹی ، نا ن مہنگے داموں فروخت

خانیوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار) حکومت کی طرف سے نوٹیفکیشن جاری ہونے کے باوجود خانیوال شہر سمیت دیگر ۔۔

علاقوں میں سستی روٹی سکیم پر تاحال عملدرآمد کو یقینی نہیں بنایا جاسکا ۔آٹے کی قیمتیں کم ہونے کے باوجود تنور مالکان روٹی 20روپے اور نان30روپے میں فروخت کررہے ہیں جبکہ شہری حکومت سے نوٹیفکیشن پر عملدرآمد کا مطالبہ کررہے ہیں تفصیل کے مطابق حکومت کی طرف سے نوٹیفکیشن جاری ہونے کے باوجود خانیوال شہر بھر اور گردونواح علاقوں میں عوام تاحال وزیراعلیٰ پنجاب سستی روٹی سکیم سے محروم ہیں خانیوال کے مختلف علاقوں میں تنور مالکان اب بھی روٹی20روپے اور نان 30روپے میں فروخت کررہے ہیں شہریوں کا کہنا ہے کہا کہ حکومت اپنے نوٹیفکیشن پر عملدرآمد کروانے کیلئے اقدامات کرے جبکہ تنور مالکان کا کہنا ہے کہ روٹی سستی کرنی ہے تو آٹے کے ساتھ بجلی اور گیس بھی سستا فراہم کیا جائے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں