ذکر الٰہی سے دلوں کو سکون نصیب ہوتا ہے :خواجہ خالد محمود

ذکر الٰہی سے دلوں کو سکون نصیب  ہوتا ہے :خواجہ خالد محمود

ملتان(خبرنگارخصوصی)بزم المعصوم کے زیر اہتمام محفل ذکر و میلاد کانفرنس صوفی سلیم الطافی کی رہائشگاہ پیپلزکالونی میں منعقد ہوئی۔

صدارت پیر خواجہ محمد خالد محمود احمد نقشبندی نے کی،جبکہ جماعت اہلسنت پنجاب کے صوبائی ترجمان پیر طریقت صاحبزادہ ذیشان کلیم معصومی،میاں نعیم ارشد اور محمد رضوان سنار مہمانان خصوصی میں شامل تھے ۔ذکر و میلاد کانفرنس سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے بزم المعصوم کے سربراہ پیر خواجہ محمد خالد محمود احمد نقشبندی نے کہااللہ کے ذکر سے دلوں کو سکون و جلاء نصیب ہوتا ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں