موٹر سائیکل رکشوں کی بھرمار ،آلودگی بڑھنے لگی

موٹر سائیکل رکشوں کی بھرمار ،آلودگی بڑھنے لگی

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر ، نامہ نگار )موٹر سائیکل رکشوں کی بھرمار ،آلودگی بڑھنے لگی ۔ حادثات میں اضافہ ہوگیا، ٹریفک جام سے۔۔

 شہری خوار ہونے لگے ،شہری شدید دھویں اور گھٹن کے باعث سانس اور دمہ کے مریض بن گئے موٹر سائیکل رکشہ ڈرائیور تیز رفتاری کا بھی مظاہرہ کرتے ہیں جو زیادہ حادثات کا سبب بن جاتا ہے ۔ شہر کے علاقوں میں کپی والا چوک، اڈا چوک، لاہور موڑ روڈ، جسونت نگر چوک، کپی والا چوک، لال مسجد چوک، اسٹیڈیم روڈ، عثمان معظم روڈ، سول ہسپتال روڈ، اعوان چوک کے علاوہ دیگر علاقوں میں موٹر سائیکل رکشوں کی بھرمار ہے قابل ذکر بات یہ ہے کہ موٹرسائیکل رکشوں کو زیادہ تر نوعمرلڑکے ہی چلاتے نظر آتے ہیں مگر ان کے خلاف بھی کوئی کارروائی کرنے کو تیارنہیں ہے اور شہر کے چوراہوں پر ڈیوٹی سرانجام دینے والے ٹریفک وارڈنز بھی محض چالان کر کے اپنی ذمہ داری پوری کر لیتے ہیں۔ آئے روز حادثات رونما ہونے کے باعث عوامی حلقوں نے موٹر سائیکل رکشوں کیخلاف کارروائی کا بھی مطالبہ کیا ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں