شہری پلاسٹک بیگ کے استعمال سے گریز کریں : ریسکیو سیفٹی آفیسر

شہری پلاسٹک بیگ کے استعمال سے گریز کریں : ریسکیو سیفٹی آفیسر

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار ) ریسکیو 1122 خانیوال نے بھی ضلع بھر میں ورلڈارتھ ڈے منایا۔ اس سال ورلڈ ارتھ ڈے منانے کا موضوع ہے ۔۔

زمین کو پلاسٹک کی آلودگی سے بچانا۔شہری پلاسٹک بیگ کے استعمال سے گریز کریں اور اس کے متبادل کپٹرے کے بنے ہوئے بیگ کا استعمال کریں۔ زیادہ سے زیادہ درخت لگائیں اور ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں تاکہ موسمی تبدیلیوں سے زمین کو بچایا جاسکے ۔ عوام النا س زہریلی گیسز جیسے کاربن ڈائی آکسائیڈ، میتھین گیس، امونیا وغیرہ چھوڑنے والی اشیاء کا استعمال کم سے کم کریں۔ اسی حوالے سے ریسکیو 1122 اسٹیشن پر سیمینار کا اہتمام کیا گیا۔ ریسکیوسیفٹیآفیسر محمد یاسر رضا نے شرکاء کو ارتھ ڈے کے متعلق آگاہی دی اور زمین کو محفوظ بنانے کے لیے انسانی کردار پر روشنی ڈالی۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں