ایئر یونیورسٹی سٹوڈنٹ افیئر ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام سالانہ نعتیہ مقابلے

ایئر یونیورسٹی سٹوڈنٹ افیئر ڈیپارٹمنٹ  کے زیر اہتمام سالانہ نعتیہ مقابلے

ملتان(خصوصی رپورٹر)ایئر یونیورسٹی سٹوڈنٹ افیئر ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام سالانہ نعتیہ مقابلے ، بی ایس سائبر سکیورٹی کے طالبعلم محمد عمران نے ۔۔

پہلی ،بی ایس ایوی ایشن کے انس خالد نے دوسری پوزیشن حاصل کی ، پوزیشن لینے والے طلبہ میں کیش پرائز اورسرٹیفکیٹ تقسیم کئے گئے ۔مہمان خصوصی ڈائریکٹر کیمپس ڈاکٹر غلام علی نے خطاب میں کہاکہ نعت رسول کریم ؐپڑھنے سے اللہ تعالیٰ راضی اور خوش ہو تا ہے کیونکہ نعت اللہ تعالیٰ کے سب سے پیارے نبی حضرت محمد ؐ کی تعریف ہے اور نعت پڑھنے سے روحانی تسکین ہوتی ہے ،تلاوتِ قرآن پاک اور نعت رسول پاک ٖؐہی اصل میں روح کی غذا ہے بعض لوگ موسیقی کو روح کی غذا کہتے ہیں و ہ غلط ہے ۔اس موقع پر ایچ او ڈی میتھ ڈاکٹر زبیر قریشی ، ایچ او ڈی بزنس ایڈمنسٹریشن ڈاکٹر محمد عباس ،ڈاکٹر زبیر قریشی ،ڈاکٹر طاہر یعقوب ،ڈاکٹر اللہ دتہ ،ڈاکٹر ذیشان ،عاتکہ علی ، سندس ودیگر موجودتھے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں