غلامی سے پاک ترقی یافتہ پاکستان چاہتے ہیں، شہیر حیدرسیالوی

غلامی سے پاک ترقی یافتہ پاکستان چاہتے ہیں، شہیر حیدرسیالوی

میاں چنوں (تحصیل رپورٹر) ہم ترقی یافتہ خوشحال پاکستان چاہتے ہیں ج کے عوام غلامی سے پاک ہو۔۔

 ،عوام اب چند خاندانوں کی غلامی کو قبول نہیں کرے گی،چیئرمین نظریاتی پارٹی شہیر حیدر سیالوی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان نظریاتی پارٹی کے چیئرمین شہیر حیدر سیالوی نے دورہ جنوبی پنجاب کے سلسلہ میں میاں چنوں آمد پرپریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم فرسودہ سسٹم اور چند خاندانوں کی حکمرانی کو بالکل بھی قبول نہیں کر سکتے ، چند خاندانوں نے پورے ملک کو یرغمال بنا کر پاکستان کا بیڑا غرق کردیا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ الیکشن میں صرف تین ماہ کی محنت سے ہمیں پاکستان بھر میں عوام نے بھرپور محبت دی اب انشاء اللہ اگلے چار سال عوام کے اندر رہ کر محنت کریں گے ۔ انہوں نے موجودہ ضمنی الیکشن بھی من پسند کو نوازنے کی ایک کڑی ہے ، مجھے پی ٹی آئی گورنمنٹ کے دور میں دو بار گرفتار کیا گیا تھا لیکن جو کچھ الیکشن میں پی ٹی آئی کے ساتھ ہوا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں